ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، 24 گھنٹوں میں 800 سے زائد اموات

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، 24 گھنٹوں میں 800 سے زائد اموات

Sun, 30 Jan 2022 19:19:49    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اگرچہ حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا سے 893 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ کل یہی تعداد 871 تھی۔ یہ راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار 522 ہو گئی ہے۔ اس دوران 62 لاکھ 22 ہزار 682 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے جس سے اتوار کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہے جب کہ ایک روز قبل یہ تعداد 20 لاکھ چار ہزار 333 تھی یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں ایک لاکھ 19 ہزار 396 کی کمی آئی ہے۔ ملک میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی شرح 4.59 فیصد ہے۔


Share: